محکمہ سیاحت آثار قدیمہ کے کیوریٹر سعد وقاص بھٹی کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ
حافظ آباد (نمائندہ دُنیا)محکمہ سیاحت آثار قدیمہ وعجائب گھر پنجاب کے حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے گریڈ17کے آفیسر/کیوریٹر سعد وقاص بھٹی کو وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے پنجاب بھر میں بہترین کارکردگی پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تعریفی سرٹیفکیٹ دیا ۔
سعد بھٹی گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1حافظ آباد کے ریٹائرڈ پرنسپل غلام دستگیر بھٹی کے بیٹے ہیں وہ اس سے قبل انٹر امتحان میں گوجرانوالہ بورڈ میں دوسری پوزیشن جبکہ پنجاب یونیورسٹی سے گولڈ میڈل بھی لے چکے ہیں ۔ضلع بھر کے علمی ادبی ثقافتی حلقوں نے اس اعزاز پر انہیں اور غلام دستگیر بھٹی کو مبارکباد دی ہے ۔