سی ای او جی ڈبلیو ایم سی کا مختلف علاقوں میں صفائی کاجائزہ

سی ای او جی ڈبلیو ایم سی کا مختلف علاقوں میں صفائی کاجائزہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )چیف ایگزیکٹو آفیسر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عبدالرازق ڈوگر نے یونین کونسل نمبر 57، گوبند گڑھ سمیت ڈوگر کالونی اور ملحقہ گلیوں و بازاروں کا دورہ کیا۔

صفائی آپریشن ، گھروں سے کوڑا کولیکشن، نالیوں کی ڈیسلٹنگ اور مجموعی صفائی انتظامات کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود عملے کو بہتری کی ہدایات جاری کیں۔ سی ای او نے بعض علاقوں میں نالیوں کی بروقت ڈیسلٹنگ اور صفائی نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ افسروں و اہلکاروں کو فوری بہتری کے احکامات جاری کیے اور کہاکہ صفائی میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی،شہری بھی صفائی کیلئے ادارے کا ساتھ دیں اور کوڑا مقررہ مقامات پر پھینکیں تاکہ شہر کو صاف اور خوبصورت بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں