اوباش نوجوانوں کی طرف سے طالبات کو ہراساں کرنے پر ہاتھا پائی
جلالپور جٹاں (نامہ نگار)تھانہ سٹی جلالپور جٹاں کے علاقہ میں کلاچور روڈ پر قبرستان چودھریاں کے نزدیک گلی کھوکھراں میں واقع لڑکیوں کی اکیڈمی کے باہر چند اوباش نوجوانوں نے طالبات کو ہراساں کیا ،
مقامی افراد نے باز رہنے کی تلقین کی تو وہ مشتعل ہو گئے اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ ملزموں نے ہوائی فائرنگ بھی کی ۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی کے ایس ایچ او انور سرلہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے پولیس کے مطابق ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔