منشیات فروش گرفتار،چرس برآمد

 منشیات فروش گرفتار،چرس برآمد

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر) منشیات فروش گرفتار، 2 کلو سے زائد چرس برآمد۔علی پورچٹھہ کے نواحی کیلیانوالہ سے تعلق رکھنے والا ملزم اقبال عرف بھورا پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوا، جس کے قبضہ سے 2 کلو 40 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

 پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔ اور منشیات فروشوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں