سیالکوٹ:عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی ،دو کلینکس سیل

سیالکوٹ:عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی ،دو کلینکس سیل

پیرا فورس اور محکمہ صحت کا عمر پورہ اور شہاب پورہ روڈ پر کریک ڈائون

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )عطائی ڈاکٹروں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں، دو کلینکس سیل  ڈپٹی کمشنر صبا علی اصغر کی ہدایت پر انچارج پیرا فورس شفیق احمد کی قیادت میں مین اگوکی کے علاقے محلہ عمر پورہ میں واقع کلینک کا معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ کلینک پی ایچ سی کے ساتھ رجسٹرڈ ہے ، تاہم معائنے کے وقت کوئی ایم بی بی ایس ڈاکٹر موجود نہیں تھا۔ موقع پر گلزار احمد نامی شخص، جو غیر مستند عطائی ڈاکٹر تھا، مریضوں کا علاج کرتے ہوئے پایا گیا۔ انچارج پیرا فورس شفیق احمد کی نگرانی میں ڈی ڈی ایچ او سیالکوٹ نے پیرا فورس کے ہمراہ مکمل کارروائی کرتے ہوئے کلینک کو سیل کر دیا، جبکہ ڈرگ انسپکٹر نے مشتبہ ادویات کے نمونے بھی حاصل کیے ۔اسی طرح شہاب پورہ روڈ پر واقع ڈینٹل کلینک‘ میں بھی خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ کلینک رجسٹرڈ ہونے کے باوجود معائنے کے وقت کوئی بی ڈی ایس ڈاکٹر موجود نہیں تھا، جبکہ قمر رضا نامی شخص غیر قانونی طور پر ڈینٹل پریکٹس کرتے ہوئے پایا گیا۔ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کلینک کو سیل کر دیا اور چالان فارم مکمل کر کے مزید کارروائی کے لیے بھجوا دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں