پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام لیبر ڈے پر ریلی
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام لیبر ڈے کے موقع پر پیپلز سیکرٹریٹ حیدری انڈ رپاس سے سیالکوٹی دروازے جی ٹی روڈ گوجرانوالہ تک مزدوروں کے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ریلی نکالی گئی۔
نائب صدر سنٹرل پنجاب میاں اظہر حسن ڈار، صدر گوجرانوالہ ڈویژن آصف بشیر بھاگٹ نے ریلی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ریلی کی قیادت صدر سٹی گوجرانوالہ میاں ودود حسن ڈار اور جنرل سیکرٹری سٹی خالد حسین باجوہ نے کی۔ نائب صدر سٹی صابر باجوہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سٹی تیمور ڈار، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سٹی خرم شہزاد ورک، فنانس سیکرٹری سٹی مظہر حسین بھولا ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سٹی منور عاصم ودیگر نے ریلی میں شرکت کی۔