پھالیہ :بشارتو گینگ گرفتار لاکھوں روپے کا مال برآمد
پھالیہ (نامہ نگار) تھانہ قادرآباد پولیس نے خطرناک بشارتو گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او عدیل ظفر اور ٹیم نے کے قبضے سے لاکھوں روپے کا مالِ مسروقہ لوڈر رکشہ۔۔۔
3 موٹر سائیکلیں ،2 بکرے اور ایک لاکھ روپے برآمد کر لئے،ملزم چوری، ڈکیتی اور مویشی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔