دھوکہ دہی اور فراڈ سے لاکھوں کے جانور ہتھیا لئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں میں کاروبار ی لین دین کے دوران جعلی چیکوں اور امانت میں خیانت کے ذریعے چک نمبر11ایم ایل کے فخر عباس سے محمد عمرا ن نے مویشیوں کی خرید و فروخت میں منافع کالالچ دے کر 70لاکھ روپے بھلوال کے عبدالستار سے اسامہ نے ساڑھے سات لاکھ روپے ۔۔۔۔۔
کوٹ فرید کے حافظ احمد سے قیصر حیات نے چار لاکھ روپے ،ڈیفنس ٹاؤن بھلوال کے محمد عرفان سے بابر علی نے 20لاکھ روپے ،موضع لقمان کے محمد تکاثر سے محمد عادل نے 9لاکھ روپے ،پی اے ایف روڈ کے محمد فرحان سے محمد افضل نے ساڑھے 9لاکھ روپے کی رقوم ہتھیا لیں ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔