سیالکوٹ:غیر قانونی نقل وحمل ،گندم سے بھرے 13ٹرک پکڑے گئے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ضلع میں گندم کی غیر قانونی نقل و حمل پر 13 ٹرکوں کو قبضہ میں لے کر ہزاروں بوریاں گندم برآمد کر لی گئی ۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عادل عباس نے بتایا کہ گندم کی بوریوں سے لدے 7ٹرک تحصیل سیالکوٹ اور 6ٹرک تحصیل پسرور میں تحویل میں لئے گئے ، کاروائیاں کنگرہ روڈ اور بن پھاٹک کے علاقوں میں کی گئیں۔