سیالکوٹ:بھتیجے نے فائرنگ کرکے چچا کو زخمی کر دیا ، ملزم فرار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ مسکین پورہ میں بھتیجے نے چاچا کو گولیاں مار دیں۔
22سالہ ملزم حمزہ جو ظفروال کا رہائشی ہے اپنے چچا امجد کے گھر آیا اور آتے ہی فائرنگ کر دی جو اسکی دونوں ٹانگوں پر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد فراہم کرتے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ملزم فرار ہو گیا ۔