کامونکے :6منشیات فروش گرفتار ہیروئن ، چرس اور شراب برآ مد
کامونکے (تحصیل رپورٹر )پولیس نے 6افراد سے منشیات برآمد کرلی۔
صدر، ایمن آباد اور واہنڈو پولیس نے دوران گشت سادھوکی کے طیب سے 10 لٹر شراب، محلہ حیدری کے عمران اشرف سے 1340 گرام ، اوپل سانسی کے مبین سے 1560 گرام، گوجرانوالہ کے شبیر سے 1480گرام، سلطان پورہ کے شاہد منیر سے 1440گرام چرس اور موضع چنڈالی کے دلبر سے ایک کلو ہیروئن برآمد کرلی ۔