نوشہرہ ورکاں :کوسٹر سے گر کر کمسن طالبہ جاں بحق
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )کوسٹر سے گر کر کمسن طالبہ جاں بحق ہو گئی۔
نواحی گاؤں بلوکی ورکاں کے رہائشی ملک اکرام کی بیٹی سیرت فاطمہ بیگ پور میں پڑھتی تھی اور کوسٹر سے سکول جاتی اور گھر واپس آتی ، گزشتہ روز واپسی پر کوسٹر سے اتر رہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی چلا دی جس سے 5 سالہ سیرت فاطمہ توازن برقرار نہ رکھ سکی اور بس سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گئی جس کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی تھانہ تتلے عالی پولیس نے ڈرائیور منور گوندل کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔