نمبر پلیٹ مدہم ،معذور استاد کا چالان ،رہنمائوں کا احتجاج

نمبر پلیٹ مدہم ،معذور استاد کا چالان ،رہنمائوں کا احتجاج

ہیلمٹ اور لائسنس ہونے کے باوجود پولیس اہلکار شعیب طاہر سے بد تمیزی

 حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ریلوے پھاٹک کے قریب ٹریفک پولیس کے ملازم کی سکول کے معذور استاد سے بدتمیزی ،ملازم نے سکول ٹیچر کا ہیلمٹ اور لائسنس ہونے کے باوجود چالان کردیا۔ اساتذہ تنظیموں کے رہنما ٹریفک پولیس کے رویہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ۔ گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول کے استاد شعیب طاہر موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ریلوے پھاٹک کے قریب اہلکارعلی حسن نے مبینہ طور پر روک کر لائسنس چیک کیا ۔ شعیب نے بتایا کہ وہ سکول ٹیچر ہیں تو ملازم نے نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ مدہم ہونے کا بہانہ بناکر چالان بھی کردیا ۔اساتذہ تنظیموں کے رہنماؤں نصیر الدین، شبیر گجر پولیس ملازم کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں