وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کی جانب سے گیپکو آفس میں عوامی شکایات پر سماعت
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)وفاقی محتسب سیکرٹریٹ،ریجنل آفس گوجرانوالہ غلام سرور نے گیپکو آفس کمپلیکس کانفرنس روم میں وفاقی محکموں کیخلاف عوامی شکایات سنیں۔
بیشتر شکایات گیپکو، سوئی گیس، پاکستان پوسٹ آفس، پوسٹل لائف انشورنس، اکاؤنٹ آفس، نادرا اور دیگر وفاقی محکموں کے بارے میں تھیں۔ ٹوٹل 30 شکایات سنی گئیں جس میں سے 23 شکایات کا موقع پر فیصلہ کر دیا گیا اور لوگوں کو ریلیف فراہم کیا گیا باقی 7 شکایات کو اگلی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا۔