خصوصی افراد کیلئے عوامی مقامات پر ریمپس ، واش رومز بنانے کی ہدایت

خصوصی افراد کیلئے عوامی مقامات پر  ریمپس ، واش رومز بنانے کی ہدایت

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیرِ صدارت ضلعی بہبود و بحالی کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مختلف سرکاری و نجی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی بروقت تنخواہوں کی ادائیگی، عوامی مقامات پر خصوصی افراد کیلئے ریمپس اور واش رومز کی سہولیات یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں