سمبڑیال :چوری کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔
موڑ سمبڑیال پر واقع سنوکر کلب کے باہر سے محمد علی کی موٹر سائیکل ، تھانہ ایئر پورٹ کے موضع دولو بھیلو کے رہائشی مظہر کے ڈیر ے سے کبوتر ، رائل گارڈن دھانانوالی کے آفس سے جنریٹر کا سامان اور قیمتی کیبل جبکہ تھانہ بیگووالہ کنگ چھیلو کے کے رہائشی اشرف کے ڈیر ے سے پیٹر انجن کا پنکھا چوری ہو گیا ۔