بھڑی شاہ رحمنؒ کے عرس کی تقریب جمعرات سے شروع ہونگی

بھڑی شاہ رحمنؒ کے عرس کی  تقریب جمعرات سے شروع ہونگی

نوکھر(نامہ نگار )بھڑی شاہ رحمنؒ کے 379 واں سالانہ عرس کی تقریب جمعرات سے شروع ہونگی ، دربار پر چادریں چڑھا کر تقریبات کا آ غاز کیا جائیگا،تقریبات کی صدارت مرکزی سجادہ نشین حاجی عبدالرشید ساوی والی سرکار کر ینگے ۔

ڈپٹی کمشنر نوید احمد،سی پی او غیاث گل خان ،اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال، ڈی ایس پی عنصر فاروق مان، ایس ایچ او کوٹ لدھا سمیت انتظامیہ نے سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ موضع بھڑی پاک رحمن میں ثقافتی پروگرام بھی ہونگے اور عرس پر بین الاقوامی قوال پرفارم کرینگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں