سڑکوں پر ہراسگی ، طالبات میں شعور کیلئے آ گاہی سیمینار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں روڈ ہراسمنٹ کے حوالے سے طالبات میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔
سیمینار میں صدرڈسٹر کٹ بار سعید احمدبھلی، انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ ملک خرم شہزاد جبکہ بطور سپیکر ڈاکٹر شفقت رسول نے شرکت کی۔ مقررین نے خواتین کو درپیش روڈ ہراسمنٹ، سماجی رویوں اور نفسیاتی اثرات پر روشنی ڈالی۔