پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس اور آئی پیک میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس اور آئی  پیک میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس اور آئی پیک (انٹرنیشنل سائکائٹرک اینڈ ایڈکشن ٹریٹمنٹ سنٹر) گوجرانوالہ کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر پنجاب کالجز گوجرانوالہ کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن شہزاد رفیق اور آئی پیک کے سی ای او ساجد پرویز بھٹی نے دستخط کردئیے ۔ا

س موقع پر ڈین یونیورسٹی کیمپس شاہد سلیم خواجہ، ہیڈ بی ایس پروگرامز شمیم اختر ،اساتذہ اور طلبہ بھی موجود تھے ۔ ایم او یو کے مطابق طلبہ اپنی تعلیمی ضروریات کے پیش نظر نہ صرف انٹرن شپ کر سکیں گے بلکہ ماہرین صحت سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے ذہنی صحت اور صحت کے دیگر امور پر ریسرچ بھی کر سکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں