ایمن آباد کے قریب پلاسٹک فیکٹری میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی

ایمن آباد کے قریب پلاسٹک فیکٹری  میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)ایمن آباد کے قریب پلاسٹک فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے لاکھوں روپے کا تیار سامان خاکستر ہوگیا ۔

ایمن آباد کے قریب انور انڈسٹری میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں