عطا الرحمن بندیشہ مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع سیالکوٹ کے نائب امیر مقرر

 عطا الرحمن بندیشہ مرکزی  جمعیت اہلحدیث ضلع  سیالکوٹ کے نائب امیر مقرر

ہیڈبمبانوالہ،ڈسکہ (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )جید عالم دین حافظ عبد الغفار نقیب مرحوم کے بیٹے صاحبزادہ عطا الرحمن بندیشہ کو مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع سیالکوٹ کا نائب امیر مقرر کر دیا گیا۔

جامعہ شمس الہدی اہلحدیث ڈسکہ میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کی کابینہ، عاملہ اور اراکین شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حافظ عبد الغفار نقیب مرحوم کی شاندار دینی، جماعتی، سماجی اور سیاسی خدمات کو سراہاگیااور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں