دوران ڈیوٹی شہید ہونیوالاجوان فوجی اعزاز کیساتھ سپردِ خاک

 دوران ڈیوٹی شہید ہونیوالاجوان  فوجی اعزاز کیساتھ سپردِ خاک

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) ترکھانوالہ کا رہائشی عمران پاک آرمی کے یونٹ 69میڈیم رجمنٹ آرٹلری میں اپنے فرائض انجام دے رہا تھا کہ دوران ڈیوٹی وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہو گیا۔

پاک فوج کا دستہ شہید کی میت کو اسکے آبائی گاؤں لے کر پہنچا جہاں اسے پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔ اس موقع پر اہلِ علاقہ کی بڑی تعدادنے شہید کی میت کا شاندار استقبال کیا اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔ نمازِ جنازہ میں فوجی افسروں ، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔شرکا نے شہید عمران کی وطن کیلئے قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں