ضلعی بہبود آبادی دفتر میں سٹیک ہولڈرزکا انٹریکٹو سیشن

ضلعی بہبود آبادی دفتر میں سٹیک ہولڈرزکا انٹریکٹو سیشن

تمام طبقات آبادی میں توازن،خاندان کی خوشحالی کیلئے کردار ادا کریں:عدنان اشرف

گوجرانولہ(سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس گوجرانوالہ کے زیر انجام ڈی ایچ ڈی سی ہال گوجرانوالہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سٹیک ہولڈرز کا اہم انٹریکٹو سیشن ہوا۔ توجوانوں، اساتدہ، مذہبی رہنماؤں، طبی ماہرین ، کمیونٹی انفلوئنسرز نے شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر گوجرانوالہ عدنان اشرف نے خطاب میں کہا پاکستان کو تیزی سے بڑھتی آبادی کے چیلنج کا سامنا ہے جس سے صحت، تعلیم، روزگار اور بنیادی سہولیات فراہمی پر دباؤ بڑھ رہا ہے ۔ آبادی میں توازن اور خاندان کی خوشحالی کیلئے تمام طبقات فعال کردار ادا کریں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منورحسین ،ڈاکٹر عدیلہ لیاقت (ڈپٹی ٹیکنیکل )پیر اشرف شاکر، سیف اللہ بھٹی ،قاری انس ظہیر، مفتی یاسین مجددی، شہزاد لارنس ،گلفام ریاض ہاشمی اور وقار احمد اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر نے خطاب میں آبادی میں توازن ، خاندابی خوشحالی اور تولیدی صحت کے فروغ کیلئے محکمہ کے شانہ بشانہ مشترکہ کوششوں کے عزم کا اظہار کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں