گجرات :ڈی پی او کا امام با رگاہوں کا دورہ ،سکیو رٹی کا جائزہ

گجرات :ڈی پی او کا امام با رگاہوں کا دورہ ،سکیو رٹی کا جائزہ

محرم میں مجالس اور جلوسوں کے شرکا کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا :اختر فاروق

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر )ڈی پی او گجرات اختر فاروق کا محرم الحرام کے حوالے سے امام بارگاہوں کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں امام بارگاہ گڑھا حبیب علاقہ تھانہ بولانی اور امام بارگاہ حسینیہ سجادیہ پرسوال علاقہ تھانہ کڑیانوالہ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی پی او گجرات نے متعلقہ پولیس افسر وں سے ملاقات کرتے ہوئے سکیورٹی پلان، داخلی و خارجی راستوں، سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس، سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور دیگر حفاظتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔اس موقع پرڈی پی او نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے شرکا کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے اور سکیورٹی کے تمام انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات پولیس محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں