سیالکوٹ:پانی کے بل نہ ملنے پر صارفین دفاتر میں خوار

سیالکوٹ:پانی کے بل نہ ملنے پر صارفین دفاتر میں خوار

دو ماہ کے بل جمع کر انے پڑیں گے تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا:شہری

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا، ڈسٹرکٹ رپورٹر )واسا کا محکمہ جو ایک سال قبل وجود میں آیا نے بھی اپنی روش تبدیل کرنا شروع کر دی ۔گزشتہ ماہ میں بھی بیشتر شہری علاقوں میں پانی کی بلوں کی ترسیل نہ ہو سکی جس کی وجہ سے صارفین بھاری جرمانوں سے بچنے کیلئے واسا کے دفتر چکر لگانے اور دھکے کھانے پر مجبور ہو گئے شہریوں زاہد قریشی،باؤ رشید،سلیم چاند،محمود پنجاں،حیدر،عبدالحادی کا کہنا ہے کہ ایک طرف مہنگائی نے جینا مشکل کر رکھا ہے اس پر بلوں کی بروقت ترسیل نہ ہونے سے جب دو ماہ کے بل جمع کروانے پڑیں گے تو انکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا شہریوں کا کہنا ہے کہ ماہ اپریل میں بھی پانی کے بلوں کی ترسیل نہ ہو سکی تاہم ماہ اپریل میں واسا کی جانب سے جرمانے عائد نہ کئے گئے تھے اب ماہ مئی کے بلوں پر واسا کیا سلوک کرے گا شہری پریشانی میں مبتلا ہیں۔ شہریوں کی شکایات پر ترجمان واسا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم رابطہ نہ ہو سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں