پولیس مقابلوں کے دوران 3ملزم زخمی حالت میں گرفتار
10سالہ بچے سے زیادتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم ارباز بھی پکڑا گیا
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے ۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر گوجرانوالہ کی حدود میں پولیس مقابلہ کے دوران 10 سالہ بچے سے زیادتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم ارباز دوران ریڈ گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد فرار ہوتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار،ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلیا گیا،تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ملزم فریاد عرف ففی دوران پولیس ریڈ گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہونے کی کوشش میں زخمی حالت میں گرفتار،ملزم کے قبضہ سے 540 گرام چرس برآمد ہوئی،تھانہ گرجاکھ کے علاقہ میں راہزنی و چوری اور موٹرسائیکل چوری کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ و مطلوب ملزم فریاد حسین پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے زخمی حالت مں گرفتار،ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ موٹرسائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ۔