باپ بیٹے کا صفائی ورکر پر تشدد ، دونو ملزم گرفتار

باپ بیٹے کا صفائی ورکر  پر تشدد ، دونو ملزم گرفتار

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کے علاقہ میں کوڑا اٹھانے کے مسئلے پر باپ بیٹے نے تشدد کرکے ستھرا پنجاب کے ورکر کو زخمی کر دیا۔

پولیس نے ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ستھرا پنجاب کا ورکر عارف مسیح کشمیر روڈ پر صفائی کر رہا تھا کہ اس دوران کوڑا اٹھانے کے مسئلے پر ہوم فرنیچر کے مالک خواجہ فحیل اور اسکے بیٹے یشفین نے تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کر دیا،تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے عارف مسیح کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے دونوں باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں