نوشہرہ ورکاں :بجلی ، گیس کی لوڈ شیڈنگ،زندگی اجیرن
شکایات کے باوجود متعلقہ حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی:شہری
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں بجلی اور سوئی گیس کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ، شدید گرمی کے موسم میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن چکی جبکہ سوئی گیس کی غیر متوقع بندش کے باعث گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بجلی کی طویل بندش کے باعث کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں گرمی کے موسم میں رات بجلی کی بندش سے رات جاگ کر گزارنی پڑی ہے طلبہ بھی اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مشکلات محسوس کر رہے ہیں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث خواتین کو کھانے پکانے میں دشواری کا سامنا ہے شہری متبادل ایندھن استعمال کرنے پر مجبور ہیں اس سنگین صورتحال کی اصلاح کے لئے متعدد بار عوامی نمائندوں کو آگاہ کیا جا چکا ہے تاحال کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آئے شہری حلقوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارہا شکایات کے باوجود متعلقہ حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی شہریوں نے حکومت، واپڈا اور سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے۔