ہسپتالوں میں پارکنگ مافیا کا راج:انتظامیہ بے بس

ہسپتالوں  میں  پارکنگ  مافیا  کا راج:انتظامیہ  بے  بس

سیالکوٹ کے سرکاری ہسپتالوں پارکنگ سٹینڈ ز ٹھیکیداروں نے موٹرسائیکل کی پرچی 10روپے کے بجائے 40روپے گاڑی 20روپے کے بجائے 80روپے کردی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سرکاری ہسپتالوں میں انتظامیہ بے بس ،پارکنگ مافیا مریضوں اورلواحقین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف، پارکنگ سٹینڈ ز ٹھیکیداروں نے موٹرسائیکل کی پرچی 10روپے کے بجائے 40روپے گاڑی 20روپے کے بجائے 80روپے کردی جبکہ پوچھنے پر بدتمیزاور گالم گلوچ اور ہاتھا پائی بھی کی جاتی ہے ۔سیالکوٹ کے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، گورنمنٹ سردا ر بیگم ٹیچنگ ہسپتال، کمشنر روڈ پر قائم نجی ہسپتالوں کے آگے قائم پارکنگ سٹینڈز میں ٹھیکیداروں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں کی انتظامیہ غیر موثر کارروائیوں پر مافیا کو لگا م ڈالنے میں ناکام ہے ۔ ہسپتالوں کی انتظامیہ آئے روز لڑائی جھگڑوں اور توں تکرار پر باخبر ہونے کے باوجود بے بس نظر آتی ہے ۔ مہنگائی کے طوفان میں ہسپتالوں میں داخل مریضوں کو ملنے کیلئے آنے والے پریشان لواحقین کو متعدد بار میڈیسن ودیگر کاموں کیلئے چکر لگانے پڑتے ہیں، صرف پارکنگ سٹینڈز پر روزانہ کی بنیاد پر 4سے 5روپے ادا کرنے پڑتے ہیں جو عوام کے ساتھ زیادتی ہے اگر پارکنگ سٹینڈز کو کچھ کم کرنے کیلئے کہا جائے تو انتہائی بدتمیز ی پیش آتے ہیں۔ شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ ،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے ہسپتالوں میں موجود اور ہسپتالوں کے باہر قائم پارکنگ سٹینڈز ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں