کامونکے :لٹکتے تاروں سے کرنٹ لگنے سے رکشہ سوار نوجوان جاں بحق
کامونکے (نامہ نگار )لٹکتے تاروں سے کرنٹ لگنے سے رکشہ سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
واہنڈو کا 17سالہ احمد رکشے پر بھینسوں کا گوبر کھیتوں میں پھینکنے جا رہا تھا کہ نالہ ڈیک صائب پل کے قریب لٹکتے ننگے تاروں سے رکشے کی باڈی چھو گئی ،کرنٹ لگنے سے احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واہنڈو پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا ۔