یونیورسٹی آف دی پنجاب گوجرانوالہ کیمپس میں ای روز گار کیلئے داخلوں کا آغاز
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف دی پنجاب گوجرانوالہ کیمپس کے ای روزگار سنٹر کے زیر اہتمام گرافک ڈیزائن کورس کیلئے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ۔
شر کا کو ایڈوب فوٹوشاپ، ایڈوب السٹریٹر، لوگو ڈیزائن، سوشل میڈیا پوسٹ ڈیزائن، بزنس کارڈ ڈیزائن، فلائر اور پوسٹر ڈیزائن، ٹی شرٹ ڈیزائن اور فری لانسنگ کے بنیادی اصولوں کی تربیت دی جائے گی۔کورس کا دورانیہ 3ماہ ،پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس کے طلبہ و طالبات کیلئے فیس 12 ہزار روپے جبکہ دیگر امیدواروں کیلئے 15 ہزار ہوگی، کم از کم تعلیمی قابلیت میٹرک ،داخلے کی آخری تاریخ 15 جون ،کلاسز کا آغاز 16 جون سے ہوگا ۔