نجکاری کمیشن کے وفد کا گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کا دورہ

نجکاری کمیشن کے وفد کا گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کا دورہ

2029تک تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری مکمل کر لی جائیگی :عمران حیدر

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)حکومتِ پاکستان کے نجکاری کمیشن اور فنانشل ایڈوائزر کے اعلیٰ سطح وفد نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا چیمبر آمد پر صدر علی ہمایوں بٹ، نائب صدر فیصل ستار مغل نے استقبال کیا۔ نجکاری کمیشن کے ٹرانزیکشن منیجرعمران حیدر، سابق چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی اور ایم ڈی الواریز اینڈ مارسل طارق حمید پر مشتمل وفد نے چیمبر قیادت کو ڈسکوز بیپکو،آئیسکواور فیسکو میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دی، جس کے دوران بتایا گیا کہ حکومت کے جامع پلان کے تحت ملک کی کل 24 کمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی اور 5 سالہ طویل مدتی پروگرام کے تحت 2029 تک تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔حکام نے بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ پہلے مرحلے میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی نجکاری کی جا رہی ہے جس کا بنیادی مقصد کاروباری برادری اور انڈسٹری کو بجلی کی بلاتعطل سپلائی یقینی بنانا ہے تاکہ صنعتی لاگت میں واضح کمی لائی جا سکے ۔ چیمبر اراکین کو مزید بتایا گیا کہ حکومتِ پاکستان ان بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے 51 فیصد سے لے کر 100فیصد تک کے شیئر کیپیٹل بشمول مینجمنٹ کنٹرول کی منتقلی کیلئے مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور کنسورشیم کو اظہارِ دلچسپی کی دعوت دے رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں