تحریک اہلسنت حافظ آباد کے زیر اہتمام سیدنا عثمان غنی کانفرنس

تحریک اہلسنت حافظ آباد کے زیر اہتمام سیدنا عثمان غنی کانفرنس

حافظ آباد (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )تحریک اہلسنت حافظ آباد کے زیر اہتمام سیدنا عثمان غنی رضی اﷲ عنہ کانفرنس کا انعقاد جامع مسجد صدیقیہ بجلی محلہ میں کیا گیا

جس میں مرکزی قیادت، صوبائی قیادت، ضلعی اور تحصیل باڈی کے تمام عہدیدار وں کے علا و ہ کثیر تعداد میں مقامی علما نے شرکت کی۔ تحریک کے مرکزی صدر شیخ الحدیث مولانا پیر سید مراتب علی شاہ ، مرکزی نائب صدر پیر طریقت رہبر شریعت پیر ضیا اﷲ قادری ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پیر سید حیدر رضا شاہ ، صوبائی صدر پیر ابو بکر حیدر رضوی ، صوبائی جنرل سیکرٹری صاحبزادہ عطا اﷲ ، ضلعی صدر اعجاز احمد عدن چشتی، سٹی صدر علامہ نعمان حیات چشتی اور دیگر نے سیدنا عثمان غنی کی فضیلت، مقام و مرتبہ کے ساتھ ساتھ آپ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں