معاون خصوصی سلمیٰ بٹ کا دورہ گجرات ،منصوبوں کا جائزہ

معاون خصوصی سلمیٰ بٹ کا دورہ گجرات ،منصوبوں کا جائزہ

عوامی فلاح، خواتین کے تحفظ، شہری سہولیات اور کاروباری آسانیوں کو سراہا

گجرات(سٹی رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی معاون برائے فوڈ سیفٹی و کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ نے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف عوامی فلاحی منصوبوں، شہری سہولیات اور حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر صائمہ سرفراز، اے ڈی سی صباء سحر، حاجی ناصر محمود، وقار بٹ اور دیگر کاروباری و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ سلمیٰ بٹ نے چیمبر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت عوامی فلاح، خواتین کے تحفظ، شہری سہولیات اور کاروباری آسانیوں کیلئے جاری منصوبوں کو سراہا۔

انہوں نے پنک سکوٹی سکیم، ستھرا پنجاب پروگرام، عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن، سیف سٹی پراجیکٹ، اپنا گھر اپنی چھت پروگرام اور دیگر عوامی اقدامات کو حکومت پنجاب کی نمایاں کامیابیاں قرار دیا۔انہوں نے خواتین کو ہراسانی سے محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کے کردار کو سراہا اور اس سلسلے میں تعینات لیڈی پولیس اہلکاروں سے ملاقات بھی کی۔ بعد ازاں انہوں نے ڈرائیونگ سمیولیٹر کا معائنہ کیا اور خواتین کو محفوظ اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کرنے کے اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔خصوصی معاون وزیراعلیٰ نے چیمبر آف کامرس میں قائم خدمت مرکز کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں