ملک بھر میں عوام کا پیپلز پارٹی پر اعتماد بحال ہو رہا :ارشد مہند
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما اور سابق صدر بار ارشد مہند ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔
گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی حالیہ کامیابی اس امر کی غماز ہے کہ ملک بھر میں عوام کا اعتماد دوبارہ پیپلز پارٹی پر بحال ہو رہا ہے اور پارٹی ایک مرتبہ پھر قومی سیاست میں مضبوط اور مؤثر قوت کے طور پر ابھر رہی ہے ۔ اس موقع پر ارشد مہند ایڈووکیٹ نے وکلا اور دیگر کارکنوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔