جنرل بس سٹینڈ کی ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے نئے صدر کا اعلان
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ جنرل بس سٹینڈ کی ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے نئے صدر کا اعلان کر دیا گیا۔ سینئر نائب صدر زبیر بٹ کو متفقہ طور پر فیڈریشن کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا۔
جنرل بس سٹینڈ پر منعقدہ اجتماع میں ٹرانسپورٹرز کی بھاری اکثریت نے شرکت کی۔ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ تنویر بٹ نے زبیر بٹ کے بطور صدر انتخاب کا باقاعدہ اعلان کیا۔ یہ نشست سابق صدر چودھری سعید کی وفات کے بعد 8ماہ سے خالی چلی آ رہی تھی ۔دیگر عہدیدار وں میں سینئر نائب صدور فیصل بٹ ، خضر سعید ،نائب صدور نفیس بٹ ،اویس امجد مغل ،جوائنٹ سیکرٹری عمران بٹ ،خزانچی عبد الرؤوف مغل ،خزانچی احسان اللہ،آفس سیکرٹری شہزاد بٹ شامل ہیں۔