پکی کوٹلی ڈسکہ روڈ سیوریج بند ، مکینوں کو مشکلات

 پکی کوٹلی ڈسکہ روڈ سیوریج بند ، مکینوں کو مشکلات

قبرستان کے سامنے مین بازار میں سیوریج کا پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )حلقہ پی پی 45 کے علاقے پکی کوٹلی ڈسکہ روڈ کے مکین طویل عرصے سے سیوریج کے ناقص نظام کے باعث شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ پکی کوٹلی قبرستان کے سامنے مین بازار میں سیوریج کا گندا پانی تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کا گھروں سے نکلنا اور گزرنا محال ہو چکا ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سیوریج کا پانی کھڑا رہنے سے علاقے میں تعفن پھیل چکا ہے جبکہ گندے پانی میں مچھروں کی افزائش سے ڈینگی اور ملیریا جیسی مہلک بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے حکامِ بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پکی کوٹلی کے مین بازار میں سیوریج کے نظام کو درست کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں