ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر اجتماعی مفادات کا تحفظ کرنا ہو گا:مولانا زبیرکھٹانہ

ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال  کر اجتماعی مفادات کا تحفظ  کرنا ہو گا:مولانا زبیرکھٹانہ

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ہمیں ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر اجتماعی مفادات کا تحفظ کرنا ہو گا۔۔۔

 اس وقت مملکت پاکستان کو جو مقام اقوام عالم میں ملا ہے اسکو دیرپا اور موثر بنانے کیلئے ملک بھر کے مشائخ اورعلما کو بھی ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا اپنے اداروں کے شانہ بشانہ چلنے کیلئے اپنی صفوں میں ملک دشمن عناصر کو گھسنے نہیں دینا۔ ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان علما کونسل مولانا زبیرکھٹانہ نے ممبر سازی مہم کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر قاری نور حسین غزنوی،پیر سلطان محمود،ذیشان عالم ،پیر نواب دین و دیگر بھی موجودتھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں