ڈاکٹر سہیل افضل اور پروفیسر آغا طاہر اعجاز کا دورہ پنجاب کالج نوشہرہ ورکاں

 ڈاکٹر سہیل افضل اور پروفیسر آغا طاہر  اعجاز کا دورہ پنجاب کالج نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )پنجاب گروپ آف کالجز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سہیل افضل اور گروپ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر آغا طاہر اعجاز نے پنجاب کالج نوشہرہ ورکاں کیمپس کا دورہ کیا۔۔۔

 کالج پہنچنے پر ڈائریکٹر سیف اﷲ مانگٹ، ریزیڈنٹ ڈائریکٹر عظمت علی ملہی اور پرنسپل علی وسیم طور نے استقبال کیا وفد نے کیمپس کے مختلف شعبہ جات، لیبارٹریز، لائبریری اور دیگر تعلیمی سہولیات کا معائنہ کیا انہوں نے طلبا و طالبات کے لئے علیحدہ علیحدہ کیمپسز، تجربہ کار اور قابل اساتذہ اور بہترین انتظامی ڈھانچے کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کالج نوشہرہ ورکاں میں تعلیمی ترقی اور مثبت تبدیلی کا باعث بنے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں