وزیرآباد میں بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سی ٹی او گوجرانوالہ کے احکامات پر ڈی ایس پی ٹریفک وزیرآباد ضمیر اعظم نے رکشہ ڈرائیوروں، چاند گاڑی اور لوڈر گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت کی ہے۔
کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں اور اپنی گاڑیوں پر نمبر پلیٹس لازمی آویزاں کریں۔انہوں نے کہا کہ شہر میں بغیر نمبر پلیٹس چلنے والی گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے ، جسکے دوران متعدد چالان کیے گئے جبکہ کئی مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ڈی ایس پی نے کہا کہ بغیر نمبر پلیٹس گاڑیاں نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ حادثات یا شکایات کی صورت میں کارروائی میں بھی مشکلات پیدا کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بعض گاڑیوں کے تیز رفتاری اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔، جن کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گاڑیوں کے مکمل کاغذات اور نمبر پلیٹس کے ساتھ ٹریفک پولیس سے تعاون کریں تاکہ شہر میں محفوظ اور منظم ٹریفک نظام قائم رکھا جا سکے ۔