ڈسکہ چوک پسرور میں زیر تعمیر دیوار گرنے سے مزدور جاں بحق

 ڈسکہ چوک پسرور میں زیر تعمیر دیوار گرنے سے مزدور جاں بحق

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) ڈسکہ چوک پسرور میں زیر تعمیر دیوار گرنے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔

چار مزدور دیوار کے قریب کام کر رہے تھے کہ اچانک دیوار ان پر گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں شاہ محمد سکنہ صادق آباد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ احسان، محمد جان اور مصوق زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں