محکمہ زراعت توسیع کے زیراہتمام بھڑی شاہ رحمن فارمرز ڈے
نوشہرہ ورکاں ،گوجرانوالہ (نمائندہ دنیا ،سٹی رپورٹر) محکمہ زراعت توسیع کے زیراہتمام موضع بھڑی شاہ رحمن تحصیل نوشہرہ ورکاں میں فارمرز ڈے برا ئے فصل دھان کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں ڈاکٹر شکیل احمد ڈا ئریکٹر زراعت (توسیع) گوجرانوالہ ڈویژ ن ،ڈاکٹر مرزا قدیر بیگ ڈپٹی ڈا ئریکٹر ،غلام غوث ڈائریکٹر (پلانٹ پروٹیکشن) ،محمدعمران اسسٹنٹ ڈائرریکٹر زراعت (توسیع) نوشہرہ ورکاں اور حسن ستار زراعت آفیسر (توسیع)کوٹ لدھا نے شرکت کی۔پروگرام میں زمینداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اسسٹنٹ ڈا ئریکٹر نوشہرہ ورکاں نے زمینداروں کو پروگرام کے اغراض و مقاصد کے متعلق آگاہی دی۔