عزاداروں کی صحت کیلئے فیلڈ ہسپتال ‘ 48گاڑیاں مختص
300کے قریب ڈاکٹرز،پیرامیڈکس اورنرسنگ سٹاف کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)محرم الحرام میں محکمہ صحت نے عزاداروں اورجلوس مجالس میں شرکا کی صحت کیلئے 43گاڑیاں،5 ٹرک ہسپتال اورفیلڈ ہسپتال سمیت 300کے قریب ڈاکٹرز،پیرامیڈکس اورنرسنگ سٹاف کی ڈیوٹیاں لگادیں، کنٹرول روم بھی قائم کرلیاگیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرعمرشریف راٹھورنے بتایاکہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں جلوس مجالس میں شرکا کیلگے 43گاڑیاں،5ہیلتھ ٹرک اورایک فیلڈہسپتال سمیت 300کے قریب ڈاکٹرزپیرامیڈکس اورسٹاف لگایاگیاہے کہ جوضلع بھرکی تحصیلوں میں اپنے اپنے فرائض سرانجام دے گا۔
سی ای او ہیلتھ کاکہناتھاکہ تمام ایمرجنسی ادویات،بلڈ سمیت ضروری سامان زیادہ تعدادمیں رکھاگیاہے فیلڈہسپتال کے متعلق انکاکہناتھایہ صرف خاص طور پرقلعہ دیدارسنگھ کیلئے ہے جوکہ انتہائی حساس علاقہ ہے اوروہاں ہمارے آرایچ سی میں ری ویمپنگ چل رہی ہے اس لئے تمام انتظامات کیے گئے ہیں تمام ڈاکٹرز،پیرامیڈکس کی حاضری یقینی بنائی جارہی ہے اورغفلت کسی صورت برداشت نہ ہوں گی۔ انکاکہناتھاکہ اس کے علاوہ تمام تحصیل ہیڈکواٹرز اورآرایچ سی میں انتظامات مکمل کئے گئے ہیں تاکہ محرم الحرام میں طبی ایمرجنسی کوفوری حل کیاجاسکے ۔