رسول کریم ؐ نے عاشورہ محرم کا روزہ سال گزشتہ کا کفارہ قرار دیا:پیر دائود

رسول کریم ؐ نے عاشورہ محرم کا روزہ  سال گزشتہ کا کفارہ قرار دیا:پیر دائود

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ محرم الحرام بڑی شان و عظمت اور برکت و حرمت والا مہینہ ہے۔۔۔

 بلخصوص اس ماہ کی10تاریخ اسلام میں بڑی اہمیت و فضیلت کی حامل ہے، اس کو عاشورہ محرم سے بھی یاد کیا جاتا ہے ،رسول ؐنے عاشورہ محرم کا روزہ سال گزشتہ کا کفارہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ خود بھی10محرم کو روزہ رکھیں اور اہل خانہ و دوست احباب کو بھی اس کار خیر سے آگاہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حدیث پاک میں 10 محرم کے ساتھ 9 یا 11 محرم کا روزہ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں