پنڈی بھٹیاں :گھنٹوں بجلی غائب ، صارفین کی زندگی اجیرن

پنڈی بھٹیاں :گھنٹوں بجلی غائب ، صارفین کی زندگی اجیرن

کاروبار زندگی معطل ،گیپکو سب ڈویژن کے اہلکار اور افسر فون بھی اٹینڈ نہیں کرتے

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )پنڈی بھٹیاں اور گردونواح میں روزانہ گھنٹوں بجلی کی بندش نے صارفین کی زندگیاں اجیرن بنا دی ، بجلی کی بندش سے کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گیا ،خصوصاً گھروں میں رہنے والے بزرگ شہری خواتین اور بچے دن رات گرمی میں تڑپتے ہیں ،رات کو بجلی کی بندش سے راتیں جاگ کر گزارتے ہیں ، یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بجلی کی بندش کے دوران گیپکو سب ڈویژن کے ڈیوٹی پر موجود اہلکار اور افسر لینڈ لائن اور موبائل فونز بھی اٹینڈ نہیں کرتے جس سے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اہلکار لائن لاسز میں کمی کے لئے حیلوں بہانوں سے بجلی بند رکھتے ہیں اور کسی ایک ایریا میں کسی لائن میں معمولی خرابی پر پور ا فیڈر بند کر کے لاسز میں کمی کرتے ہیں ۔ بجلی کی غیر اعلانیہ طویل بندش پر شہریوں نے گیپکو حکام سے راست اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں