سمال چیمبر کو فعال، کاروبار دوست ادارہ بنایا جائے گا : صدر عاطف ربانی

سمال چیمبر کو فعال، کاروبار دوست  ادارہ بنایا جائے گا : صدر عاطف ربانی

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)فا ئونڈر صدر سمال چیمبر عاطف ربانی ،سینئر نائب صدر غلام دستگیر بٹ اور نائب صدر عثمان یوسف نے کہا ہے کہ سمال چیمبرکو ایک فعال، مضبوط اور کاروبار دوست ادارہ بنایا جائے گا۔۔۔

 جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے مؤثر کردار ادا کرے گا ، شرکا نے فیصلہ کیا کہ ممبرشپ مہم کو تیز کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ کاروباری افراد کو چیمبر کے پلیٹ فارم پر یکجا کیا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ چیمبر آف سمال ٹریڈر اینڈ سمال انڈسٹری کی نو منتخب ایگزیکٹو باڈی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پرحاجی صدیق بھٹی ،نعیم میر،اقبال شاہین،ارحم اعوان،نعیم آصف ،ندیم اسلم،اشفاق ربانی بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں