علی پورچٹھہ:منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ‘ 2گرفتار ،چرس برآ مد
علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر) پولیس نے 2 منشیات فروشوں کوگرفتار کرکے 3کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔
علی پورچٹھہ پولیس نے عدنان بٹ سکنہ محلہ اسلام آباد نزد ریلوے لائن کو گرفتار کر کے 1560گرام چرس جبکہ مہر رضوان علی سکنہ محلہ پکی ڈیوڑھی کو گرفتار کر کے1540گرام چرس برآمد کر لی۔ ایس ایچ او مجاہد عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں جو نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کرنے کے در پے ہیں۔ ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔