سرکاری اداروں سے اربوں روپے کی ریکوری، ڈیڈ ڈیفالٹرز سے وصولی گیپکو کیلئے چیلنج

سرکاری اداروں سے اربوں روپے کی ریکوری، ڈیڈ ڈیفالٹرز سے وصولی گیپکو کیلئے چیلنج

گیپکو نے نادہندگان کی فہرستیں تیار کرلیں ، سرکاری وغیر سرکاری اداروں کو نوٹس کے با وجود ادائیگی نہ ہوسکی ،ریکوری ہدف پورا نہ کرنیوالے افسر وں کیخلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گیپکوکیلئے رواں مالی سال کے آخری ماہ جون میں سرکاری وغیر سرکاری اداروں سے اربوں روپے کی ریکوری اورڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی کا 100فیصد ٹارگٹ پورا کرنا چیلنج بن گیا،گیپکو ہیڈ کوارٹرز ،سرکلوں کے افسر وں ،ایکسین ، ایس ڈی اوز اور ریکوری افسر وں کو واجبات کی وصولی کے ٹاسک سونپ د ئیے گئے اورواجبات کی ریکوری رپورٹ پیش کرنیکا حکم دیدیا ،ریکوری ہدف پورا نہ کرنیوالے افسر وں کیخلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

وزارت پاور ڈویژن نے گیپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو روں مالی سال کے اختتام پر 30جون تک 100فیصد واجبات کی ریکوری اور تمام پرانے ڈیڈ ڈیفالٹرز کے ذمہ واجبات کی ریکوری کا ہدف دیا ہے جس کیلئے گیپکو نے نادہندگان کی فہرستیں تیار کرلیں اور ابتدائی مرحلہ میں سرکاری وغیر سرکاری اداروں کو نوٹس بھی جاری کئے جاچکے لیکن تاحال ہزاروں نادہندگان نے اپنے ذمے واجبات کی ادائیگی نہیں کی اور بیشتربڑے صنعتی یونٹس اورچھوٹے یونٹس بھی برسوں سے گیپکو کے ڈیڈ ڈیفالٹرز رہ چکے ہیں جن سے ریکوری کیلئے کام تیز کردیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں