سیالکوٹ میں الیکٹرو بس سروس کا آغاز رواں ماہ ہونے کا امکان
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) سیالکوٹ میں الیکٹرو بس سروس کا آغاز رواں ماہ کے دوران کر دیا جائے گا جبکہ پنجاب کے 18 اضلاع میں 400 الیکٹرو بسیں پہلے ہی آپریشنل ہو چکی ہیں۔
یہ بات پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پی آر او آفس کو جاری کردہ اطلاعات میں بتائی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں پہلے مرحلے میں 10 الیکٹرو بسیں دو روٹس پر چلائی جائیں گی اور یہ بسیں شہر میں آ چکی ہیں۔