حکمرانوں کو گیپکوکی نجکاری کے فیصلہ پر نظر ثانی کرنا ہو گی:ضیا الرحمن

 حکمرانوں کو گیپکوکی نجکاری کے فیصلہ  پر نظر ثانی کرنا ہو گی:ضیا الرحمن

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈویژنل چیئرمین گیپکو ہائیڈرو یونین ضیا الرحمن نے کہا ہے کہ ملکی اثاثے بیچنا کسی صورت راست اقدام نہیں حکمرانوں کو گیپکوکی نجکاری کے فیصلہ پر نظر ثانی کرنا ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیپکوکی مجوزہ نجکاری کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری کی صورت میں ہزاروں ملازمین کے روزگار، سروس سٹرکچر اور مستقبل کو شدید خطرات لاحق ہو جائیں گے جبکہ عوام پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں